پاکستان نے دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم نہ کیں تو خود ایکشن لیں گے، سی آئی اے چیف خٰ دھمکی

پاکستان نے دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم نہ کیں تو خود ایکشن لیں گے، سی آئی اے ...

کیلی فورنیا(آئی این پی ) امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو نے دھمکی دیتے ہوئے ہے کہ اگر پاکستان نے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم نہ کیں تو امریکا ان کے خاتمے کیلئے کچھ بھی کر گزرے گا، امریکا ہر قیمت پر پاکستان میں موجود دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ چاہتا ہے،پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے باعث امریکا، افغانستان میں وہ نہیں کر پا رہا جو اسے کرنا چاہیے، پاکستان کی سوچ اب تک تبدیل نہیں ہو سکی۔کیلی فورنیا میں نیشنل ڈیفنس فورم سے خطاب کے دوران امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے چیف مائیک پومپیو نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے باعث امریکہ افغانستان میں وہ نہیں کر پا رہا جو اسے کرنا چاہیے۔انہوں نے مزیدکہا کہ اگر پاکستان نے واشنگٹن کی پیشکش کو مسترد کیا تو ٹرمپ انتظامیہ ان پناہ گاہوں کو ختم کرنے کیلئے دوسرے ذرائع استعمال کرے گا۔سی آئی اے ڈائریکٹر مائیک پومپیو کے سابق ہم منصب لیون پنیٹا نے بھی اس موقع پر اوباما انتظامیہ کے دور میں سی آئی کی چیف کے حیثیت سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے ایک مسئلہ رہا ہے اور یہاں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں جو سرحد پار افغانستان میں حملے کرکے واپس پاکستان چلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو اس مسئلے پر پوری طرح سے منانے کی کوشش کی تھی لیکن جیسا کہ مائیک پومپیو جانتے ہیں پاکستان میں دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے دو قسم کی رائے پائی جاتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک جانب پاکستان دہشت گردی کا خاتمہ چاہتا ہے جبکہ دوسری جانب وہ افغانستان اور بھارت کے معاملے میں دہشت گردوں کو استعمال کرنے سے گریز نہیں کرتا۔

مزید : کراچی صفحہ اول