ناصرحسین شاہ کا شرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹ پر تشویش کا اظہار

ناصرحسین شاہ کا شرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹ پر تشویش کا اظہار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاھ نے شرجیل میمن سے متعلق ڈاکٹرز کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں مناسب تشخیصی اور علاج معالح کی سہولیات ناپید ہیں، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیاجائے تاکہ ان کا صحیح طریقے سے علاج ہوسکے۔گزشتہ روز جاری اپنے بیان وزیراطلاعات نے کہاکہ شرجیل میمن کے ایم آر آئی، ای سی جی اور ای ای جی سمیت دیگر ٹیسٹ کئے گئے۔رپورٹ کے مطابق ایم آر آئی میں ریڑھ کی ہڈی کی ڈسکس میں پیچیدگی کی تشخیص ہوئی ہے،شرجیل میمن کی ڈسک سی ون فائیو اور سی فائیو سکس کے جوڑوں میں زخم ہیں۔ڈاکٹرز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیورو سرجن اور نیورو فزیشن نے ادویات اور مسلسل فزیو تھراپی کے باوجود آرام نہ ملنے پر آپریشن کا مشورہ دیا گیا ہے۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ ڈاکٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شرجیل میمن کے جگر کے ٹیسٹ کی رپورٹ میں بھی انفیکشن کی نشاندہی ہوئی ہے لہذا اسے فوری طور ہر اسپتال متقل کیا جائے تاکے اسکا صحیح اور بھرپور علاج ہوسکے۔

مزید : کراچی صفحہ اول