مجلس وحدت ا لمسلمین کے لاپتہ رہنماء ناصر عباس بازیاب، عدالت پیش

مجلس وحدت ا لمسلمین کے لاپتہ رہنماء ناصر عباس بازیاب، عدالت پیش

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر مجلس وحدت ا لمسلمین کے لا پتہ راہنما ناصر عباس کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کردیاگیا، عدالت نے ملک کی تمام خفیہ ایجنسیوں کو بازیابی کا مشترکہ ٹاسک دے رکھا تھا۔جسٹس قاضی محمدامین احمدنے کیس کی سماعت کی،ناصر عباس شیرازی کے بھائی علی عباس نے عدالت کو بتایا کہ ایلیٹ فورس کی گاڑی میں چار مسلح نوجوان بھائی ناصر عباس شیرازی کو اٹھا کر لے گئے تھے،ناصر عباس نے رانا ثناء اللہ کی جانب سے جسٹس علی باقرنجفی کے بارے میں متنازعہ بیان دینے پر ان کی نا اہلی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،عدالتی حکم پر علامہ ناصر عباس شیرازی کو عدالت میں پیش کر دیا گیا،علامہ ناصر عباس شیرازی کے وکیل راشد لودھی نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کی جان کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے علامہ ناصر شیرازی کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حبس بے جاکی درخواست نمٹا دی۔

ناصر عباس بازیاب

مزید : کراچی صفحہ اول