محکمہ ایکسائز کے افسران اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں:میاں جمشید الدین

محکمہ ایکسائز کے افسران اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں:میاں جمشید الدین

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر ایکسائز وٹیکسیشن اور انسداد منشیات میاں جمشید الدین کاکاخیل نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائزکے افسران محکمہ کے ساکھ کومزید بہتر بنانے اورعوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ یہ بات انہوں نے سوموار کے روز اپنے دفتر پشاور میں محکمہ ایکسائز وٹیکسیشن کے افسران سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ محکمہ کے افسران طویل عرصہ سے اپنی ترقیوں کے انتظار میں تھے اور موجودہ حکومت نے اپنی ملازم دوست پالیسی کے تحت ان کو ترقی دے دی لہٰذاب حکومت بھی ان سے یہ توقع رکھنے میں حق بجانب ہے کہ وہ ان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری محسوس کرے۔انہوں کہا کہ محکمہ کے افسران باالخصوص کرپشن کے مکمل خاتمے اورعوام سے وابستہ معاملات میں ہرقسم کے دباؤ سے بالاترہوکر ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں

مزید : کراچی صفحہ اول