کوہاٹ کے عوام تاحال سوئی گیس کی سہولت سے محروم

کوہاٹ کے عوام تاحال سوئی گیس کی سہولت سے محروم

کوہاٹ(بیورو رپورٹ) ممبر قومی اسمبلی اربن2 کی عوام کو ساڑھے چار سالوں میں گیس کی سہولت فراہم کرنے میں ناکام‘ حافظ آباد سمیت بائی پاس روڈ کی ہزاروں عوام مشکلات کا شکار‘ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کا بیڑہ غرق کر دیا ان خیالات کا اظہار حافظ آباد‘ علی ٹاؤن‘ منیٰ کالونی‘ ڈھیری بانڈہ‘ کالو بانڈہ سمیت بائی پاس روڈ پر رہائش پذیر افراد نے میڈیا نمائندون سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی شہریار آفریدی جو ٹی وی ٹاک شو میں بین الاقوامی مسائل پر خوبصورتی سے بولتے رہتے ہیں بدقسمتی سے اپنے حلقہ کی سب سے اہم یونین کونسل اربن2 میں ساڑھے چار سالوں میں گیس فراہم کرنے میں ناکام رہے اور اس علاقے کی خواتین جب کہ حلقہ 37 کے دور افتادہ دیہاتوں کو گیس کی سہولت فراہم ہو چکی ہے اربن2 کی خواتین اس قدرتی نعمت سے محروم ہیں اور ان علاقوں کی خواتین آج بھی گیس سلینڈر یا لکڑیوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہیں جو کہ شہریار آفریدی کے لیے شرم کا مقام ہے علاقہ مکینوں کے مطابق عوامی خدمت نہ کرنے پر آج شرمسار ایم این اے الیکشن سے بھاگنے اور دلبرداشتہ ہونے کی باتیں کر رہا ہے بائی پاس روڈ کے مکینوں نے سابقہ وفاقی وزیر ملک عباس آفریدی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اثر و رسوخ سے اس علاقے میں بھی گیس فراہمی کے لیے کوشش کریں کیوں کہ ہزاروں پر مشتمل آبادی تحریک انصاف کے ممبران سے مایوس ہو چکی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول