خیبر ایجنسی ،پاک افغان بارڈر پر قانونی طریقے سے آنے جانیوالوں میں اضافہ

خیبر ایجنسی ،پاک افغان بارڈر پر قانونی طریقے سے آنے جانیوالوں میں اضافہ

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)پاک افغان بارڈر طورخم پر قانونی طریقے سے آنے جانے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے روزانہ تقریبا نو ہزار لوگ پاسپورٹ ویزے پر سفر کر تے ہیں بعض دنوں میں تعداد تیرہ سے چودہ ہزار تک پہنچ جا تی ہے طورخم قومی اڈے سے تین ہزارگا ڑیاں روزانہ پشاور اور خیبر پختونخوا کے دوسرے علاقوں میں سواریاں لے کرجا تے ہیں ہوٹلز اور دوسرے کاروبا ر میں بھی تھوڑی بہتری آئی ہیں ،طورخم ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈرپر پاسپورٹ ویزہ شر ط لاگو کرنے کے بعد افغانستان اور پاکستان آنے جانے والے لوگوں میں بہت زیادہ کمی آگئی تھی لیکن آہستہ آہستہ لوگوں نے پاسپورٹ بناناشروع کردیا اورباقاعدہ ویزہ پر سفر شروع کر دیا اور اب تقریبا روزانہ نو ہزار لوگ پاسپورٹ ویزہ یعنی قانونی طریقے سے پاکستان اور افغانستان آتے جا تے ہیں جبکہ طورخم میں افغانستان آنے والوں کیلئے علیحدہ اور جانے والوں کیلئے علیحدہ راستے بھی بنائے گئے جسکی وجہ سے لوگوں کی ہجوم نہیں ہوتی اور عام لوگوں سمیت سیکورٹی اہلکاروں کو چیکنگ میں بھی آسانی پیدا ہو گئی ہیں جبکہ ذرائع کے پاکستان طورخم میں علیحدہ راستوں کی تعین کرنے کے بعد افغانستان میں بھی علیحدہ راستے بنائے گئے ہیں جس سے گیٹ پر لوگوں کی ہجوم نہیں ہوتی قانونی طریقے سے عام لوگوں کی آمدورفت میں اضافے سے طورخم قومی اڈے سے تقریبا روزانہ تین ہزار گاڑیاں جس میں فلائنگ کوچ اور ٹوڈی موٹرکار اور ٹوونس شامل ہیں سواریاں پشاور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں لے جا تے ہیں جبکہ طورخم میں ہوٹلز اور دوسرے کاروبا ر میں تھوڑا اضافہ ہوا ہیں

مزید : کراچی صفحہ اول