تخت بھائی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

تخت بھائی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

تخت بھائی( نامہ نگار )تخت بھائی سرکل تھانہ ساڑو شاہ کے حدود میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام۔ پولیس نے جرندوں کلے، مولیانو کلے اور اصلت خان کلے کے نہر کے مختلف مقامات پر چھپائے گئے 14عدد مارٹر گولے اور 19عدد ہینڈ گرینڈ برآمد کر کے ناکارہ بنا دیے۔اطلاعات کے مطابق پیر کے روزتھانہ ساڑو شاہ کے پولیس کو اطلاع ملی کہ ساڑو شاہ نہر میں بھاری مقدار میں مارٹر گولے اور ہینڈ گرینڈ چھپائے گئے ہیں جس پر ایس پی اپریشن مردان عبد الرؤف بابر، اے ایس پی تخت بھائی سرکل محمد عثمان ٹیپو ،ایس ایچ او تھانہ ساڑو شاہ عرفان اللہ خان اوربی ڈی ایس انچارج اسد اللہ خان نے پولیس کی دیگر بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ کر علاقے کو سیل کر کے بارودی مواد کی تلاش شروع کر دی۔ دوران تلاش پولیس اور بی ڈی ایس نے علاقہ ساڑو شاہ کے تین مختلف جگہوں جرندوں کلے، مولیانو کلے اور اصلت خان کلے کے نہر میں مختلف مقامات پر چھپائے گئے 14عدد مارٹر گولے اور 19عدد ہینڈ گرنیڈ برآمد کر کے قبضے میں لے لیے جسے ناکارہ بنانے کے دوران پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگا کر علاقے کو چاروں طرف سے سیل کر دیا۔ بی ڈی ایس نے تین گھنٹے کے مسلسل جدو جہد کے بعد بارود ی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول