ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی سانحہ پشاور کے شہدا کیلئے منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں شرکت

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی سانحہ پشاور کے شہدا کیلئے منعقدہ تعزیتی ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)زرعی ٹریننگ انسٹیٹوٹ پشاورمیں گزشتہ ہفتے پیش آنے والے دہشتگردی کے دل خراش واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر محکمہ زراعت کوہاٹ میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مذکورہ واقعہ میں طلبہ اور عملے کی شہادت کی شدید مذمت کی گئی اورشہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور قرآن خوانی کی گئی۔تعزیتی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیا س ، محکمہ زراعت کوہاٹ کے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرظاہراللہ خٹک سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اوردہشتگردی کے اس اندوناک واقعے کے شہداء کے اہلخانہ اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر کوہاٹ اور دیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا کسی قوم یامذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا بلکہ وہ انسانیت کے دشمن ہیں اوروہ امن عامہ کو نقصان پہنچانے اور معصوم جانوں کو نشانہ بنانے کے لیے اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں کرتے ہیں ۔ان کا کہنا تھاکہ ہم بحیثیت قوم دہشتگردی کے خلاف متحدہیں اور اپنی سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ رہتے ہوئے ملک سے اس عفریت کے مکمل خاتمے تک جاری جہاد کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر