پہلی مرتبہ اقلتیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے بنوں میں کھلی کچہری منعقد

پہلی مرتبہ اقلتیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے بنوں میں کھلی کچہری منعقد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی ہدایت پرپہلی مرتبہ اقلتیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے بنوں میں کھلی کچہری منعقد ہوئی۔ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے ضلع بنوں میں اقلیتی برادری کے لئے ان ہی کے مندر میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باعزت شہری کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ہماری بھر پورکوشش ہے کہ کھلی کچہری میں سنے گئے اقلیتی برادری کے تمام مسائل جلدحل ہوں، حکومت اقلیتی برادری کے مسائل حل کررہی ہے۔ کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں کامران خان اور اسسٹنٹ کمشنر بنوں شبیر خان کے علاوہ ضلعی افسران موجود تھے۔ کھلی کچہری سے عیسائی برادری کے پادری شکیل جان اور ہندؤں کیطرف سے راکیش عظیم نے کھلی کچہری میں اپنی برادری کی طرف سے مسائل بیان کئے جن میں ویال منڈان سے پانی باہر آتا اورسرکاری نوکریوں میں اقلیتی کوٹے کے مطابق بھرتیوں کامسئلہ سامنے آیا جس پر ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بنوں کو ہدایات جاری کیں