6 دسمبر سے ضلع بھر میں کوہاٹ دوست مہم شروع کرنے کا اعلان

6 دسمبر سے ضلع بھر میں کوہاٹ دوست مہم شروع کرنے کا اعلان

پشاور( سٹاف رپورٹر) ضلع انتظامیہ کوہاٹ کی ہدایت پر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی منتخب ویلیج و نیبر ہوڈ کونسلز کے ناظمین،نائب ناظمین اور نمائندگان کے تعاون سے کوہاٹ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بدھ ،6دسمبر سے کوہاٹ دوست مہم کا آغاز کر رہا ہے۔اس سلسلے میں باقاعدہ تقریب ٹاؤن ہال میں منعقدہوگی جس میں ضلع ناظم کوہاٹ محمد نسیم آفریدی اور ڈپٹی کمشنرخالد الیاس مہمانان خصوصی ہوں گے جبکہ اس میں مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندے، سرکاری محکموں کے حکام اور مختلف مکتبہ ہائے فکر کے لوگ بھی شرکت کریں گے۔محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کوہاٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مذکورہ مہم کے تحت منتخب عوامی نمائندے اپنی ویلیج کونسل کی سطح پر صفائی ستھرائی ، ہوائی فائرنگ سے اجتناب اور اس کے حوالے سے آگاہی مہم، غذائی اجناس اور دودھ میں ملاوٹ کی روک تھام ،گرانفروشی کا خاتمہ،مصالحتی کمیٹیوں کی فعالیت ا ور عوامی خدمات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں گے جس سے حکومت کے وژن کے مطابق عوام کو ریلیف ملے گا اور اچھی طرز حکمرانی میسر ہوگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر