صوبائی وزیر قانون کی کوہاٹ کے زخمی صحافی علیم حیدر کی عیادت
پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امورامتیاز شاہد قریشی نے اتوار کی شام کوہاٹ میں نامعلوم افراد کے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے صحافی سید علیم حیدر کی عیادت کے لئے ان کی رہائشگاہ واقع گڑھی بنوریان گئے۔وہ کچھ دیر تک ان کے ساتھ رہے اورعلیم حیدر کے ساتھ پیش آنے والے واقع کی سخت مذمت کی۔صوبائی وزیرنے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں حکومت ان کے ساتھ ہے اور واقع میں ملوث مجرموں کو گرفتار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے انہیں حکومت کی جانب سے ہرممکن مالی و طبی امداد کا یقین دلایا۔یاد رہے کہ چند روز قبل صحافی علیم حیدر پر ان کی رہائش گاہ کے سامنے نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تھی اورگولی ان کے سر پر لگنے سے ان کی دائیں آنکھ بری طرح متاثر ہوئی ۔