نوشہرہ ،موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

نوشہرہ ،موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

نوشہرہ(بیورورپورٹ)اکوڑہ خٹک میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی واقعے کی اطلاع پر تاجر برادری نے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے جی ٹی روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندکردیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او نوشہرہ موقع پر پہنچے اور مظاہرین سے مذاکرات کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے تین دن کی مہلت مانگ لی جس پر مظاہرین پرامن طورپر منتشر ہوگئے تفصیلات کے مطابق شہزاد جو کہ اکوڑہ خٹک بازار میں دکان چلاتا تھا گزشتہ روز اپنی دکان بند کررہاتھا کہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی پولیس نے جگہ جگہ چھاپے مارے لیکن ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر