ریسکیو 1122 کی ماہ نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری

ریسکیو 1122 کی ماہ نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری

پشاور( کرائمز رپورٹر)ایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122) نے مفادعامہ اورشہری دفاع سے متعلق ماہ نو مبر کی اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے ۔ ریسکیو ترجما ن بلا ل احمد فیضی نے بتا یا کہ ریسکیو122کے صو بائی ہیڈ کوارٹر میں ما ہ نومبر کی کار کردگی کا جائزہ لیا گیاگزشتہ ماہ کے دوران پشاور میں 1529ایمر جنسی کے واقعات رونما ہوئے جس میں عوام کو اوسطً 6منٹ اور5 سکینڈ میں سہولیا ت فراہم کی گئیں۔ ڈاکٹر اسد علی خا ن نے کہا کہ نومبر کے دوران 339حا دثا ت جبکہ 1116 میڈیکل واقعات رونما ہوئے ۔ پشاور کے مختلف علا قوں میں29 آتشزدگی کے واقعا ت سامنے آئے جس میں ریسکیو اہلکا روں نے بروقت کا روائی کرتے ہوئے انسانی جا نو ں اور قیمتی املا ک کو بچا یا ۔ڈاکٹر اسد علی خان نے کہا کہ نومبر کے دوران16ڈوبنے اور جرائم کے25 واقعات پیش آئے۔ ریسکیو 1122نے 1372مر یضو ں اور زخمی کو طبی امداد فراہم کی جن میں سے 1127 افراد کو ہسپتا ل منتقل کیا گیا جبکہ 225 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر