بونیر ،اے این پی کے پارلیمانی بورڈ کا صوبائی اسمبلی کیلئے 2 اور قومی اسمبلی کے 1 امیدواروں کا اعلان

بونیر ،اے این پی کے پارلیمانی بورڈ کا صوبائی اسمبلی کیلئے 2 اور قومی اسمبلی ...

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پارلیمانی بورڈ کی جانب سے بونیر کے دوصوبائی اور ایک قومی حلقہ کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ۔این اے 28 کے لئے حاجی رووف خان ۔حلقہ پی کے 78 کے لئے قیصر ولی خان اور حلقہ پی کے 79 کے لئے افسر خان اف سلطان وس کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ۔ضلع نائب ناظم یوسف علی خان نے پارٹی کے فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان امیدواروں کی مکمل سپورٹ کا اعلان کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ائندہ الیکشن 2018 کے لئے پارلیمانی بورڈ نے ضلعی تنظیم ۔یوسی اور وولیج کونسل کے عہدیداروں کی رائے کے بعد بونیر کے لئے امیدواروں کی ناموں کا اعلان کردیا گیا ۔27 نومبر کو پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے عہدیداروں سے خودرائے لی تھی ۔جسکے نتیجہ میں پیر کے روز نامزد امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ۔اعلان کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ضلع نائب ناظم یو سف علی خان ۔یو سی ملی خیل کے ڈسٹرکٹ کونسلر ولی الرحمان خان نے ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ ڈگر میں نائب ناظم کے دفتر میں مقامی صحافیوں سے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی پارلیمانی بورڈ نے جس جس امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دئے ہیں ۔ہم ان امیدواروں کی کامیابی کے

مزید : پشاورصفحہ آخر