بونیر ،الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے معذوروں میں ویل چیئرز تقسیم

بونیر ،الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے معذوروں میں ویل چیئرز تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام عالمی یوم معذور کے دن کے خوالہ سے معذوروں میں ویل چئیر تقسیم کئے گئے ۔معذور افراد کا معاشرہ میں عزت کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔معذوروں کو بھی صحت مند انسانوں کی طرح خوش وہ خرم زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے ۔اس سلسلے میں الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی دفتر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں معذور افراد کے علاوہ ضلعی صدر زرفروش خان ۔الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی نمائندہ احمد عبداللہ ۔مولنا نورالامین ۔الخدمت کے سابق صدر شاہ روم باچا نے بھی شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر زرفروش خان نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن دکھی انسانیت کی خاطر معاشرہ میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے دکھی انسانیت کی خدمت پر یقن رکھتی ہے ۔اور مصیبت زدہ لوگوں کو مصیبت سے نکالنے کے لئے ہمہ وقت مصروف رہتی ہے ۔انہوں نے کہا معذوری کو ئی گناہ نہیں ہے ۔بلکہ یہ اللہ تعالی کی طرف سے امتحان ہیں ۔معذورو ں کو کارامد شہری بنانا معاشرہ کی ہر فرد کی ذمہ داری ہے ۔معذوروں کیساتھ بھلائی کرنا اجر عظیم ہیں ۔سابق صدر الحدمت فاونڈیشن شاہ روم باچا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلعی صدر زرفروش خان اور انکی ٹیم نے الخدمت فاونڈیشن کو بونیر میں ایک بہترین ادارہ کے طور پر بنایاہے ۔تقریب میں 17 معذور افراد میں وئیل چئیر تقسیم کئے گئے اور شرکاء نے وااک کا اہتمام بھی کیا ۔