فاٹا کوصوبے میں انضمام اولین ترجیح ہے ،الحاج شاہ جی گل آفریدی

فاٹا کوصوبے میں انضمام اولین ترجیح ہے ،الحاج شاہ جی گل آفریدی

جمرو د (نمائندہ خصوصی) صوبے میں انضمام ہی میں فائدہ ہے، فاٹا کے عوام کو مزید اندھیروں میں نہیں رکھا جاسکتا، عوام کو مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ، خیبرایجنسی کے عوام کو درپیش مسائل سے اگاہ ہیں ۔ الحاج شاہ جی گل آفریدی جمرود کے علاقہ جمال خیل میں زاہد آفریدی ، لعل بادشاہ ، محمد سعید ، عبدالرؤف ، سلیم خان اور رحیم گل کے حجرے میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد پورے فاٹا سے اندھیروں کا خاتمہ ہے، ایف سی آر جیسی کالے قانون کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے ، قبائیلیوں کو ملک کے دوسرے شہریو ں کی طر ح حقوق دلانا ہے۔ جب تک فاٹا میں ایف سی آر جیسی کالا انگریز قانون ہوگا تب تک یہاں ترقی کے خواب دیکھنا دانشمندی نہیں۔ انھوں نے کہا کہ اپنے حلقے کے عوام کو درپیش مسائل سے پوری طرح اگاہ ہوں اور ان تمام مسائل کے خاتمہ کیلئے ہرممکن اقداما ت کررہے ہیں۔ علاقہ جمال خیل کے گلیوں کو پکا کرینگے، پانی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ڈگ ویل کی تنصیب کرینگے، پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے ایک بڑا واٹر ٹینک بنائینگے۔ علاقہ جمال خیل کے عوام نے یک زبان ہوکر الحاج شاہ جی گل آفریدی کی فاٹا کے حوالے سے مکمل حمایت کا اعلان کیا اور ائندہ انتخابات میں الحاج شا ہ جی گل آفریدی کو دوبارہ منتخب کرنے کا اعلان کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر