کاٹلنگ کا ٹائپ ڈی ہسپتال ،واپس بی ایچ او میں تبدیل ہوگیا

کاٹلنگ کا ٹائپ ڈی ہسپتال ،واپس بی ایچ او میں تبدیل ہوگیا

کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان )کاٹلنگ ٹائپ ڈی ہسپتال واپس بی ایچ او بن گیا۔ ڈی ایچ او کے نوازشات ۔ ٹائپ ڈی کے ڈاکٹرزکو کہوئی برمول جی ایچ او میں ڈیوٹی دینے کی ہدایت۔سرجن کی پوسٹ دوبارہ خالی۔ 1122کا بوجھ بھی ہسپتال پر بڑھ گیا۔ سیکرٹری ہیلتھ ڈی جی اور وزیر صحت کے دعوے جھوٹ کے پلند ے ثابت۔ عوام کی مشکلات میں اضافہ۔ فریاد سننے کے دروازے بند۔ ہسپتال پر قبضہ گروپ ھاوی۔ ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن حاجی فضل حسین نے کاٹلنگ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ کاٹلنگ ٹائپ ڈی ہسپتال کے زیر سایہ 7لاکھ سے زیادہ آبادی ہے۔ جبکہ ہسپتال کی آباد کاری پراربوں روپے خر چ ہوئے ہیں۔ علاقے کیلئے سہولت کی بجائے عذاب بن چکا ہے۔ تمام ایمرجنسی مردان لے جانے میں اکثر زخمی یا مریض راستے میں دم تھوڑ دیتے ہیں۔ لیکن صحت کے دعویداروں نے کاٹلنگ ہسپتال سے بھوت بنگلہ بنا دیاہے۔ ہسپتال کے ڈاکٹروں کو روزانہ بی ایچ او کہوئی برمول میں جبری ڈیوٹی لی جا رہی ہے۔ اور ساتھ ساتھ سرجن کا تبادلہ کرکے پوسٹ خالی کر دی گئی ہے۔ جبکہ علاقے کے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ہسپتال کے تمام امور ٹیکنیشن اور کلاس فور چلا رہے ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ کاٹلنگ ہسپتال کو راہ راست پر لایا جائے ورنہ عوام ہسپتال کے سامنے دھرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر