تمام ضلعی،صوبائی اور امبریلا سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے گا،اکبر ایوب

تمام ضلعی،صوبائی اور امبریلا سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے گا،اکبر ایوب

پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال2017-18کے دوران تمام ضلعی،صوبائی اور امبریلا سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ تمام منظور شدہ منصوبوں کیلئے جاری کردہ فنڈ زکے استعمال کو یقینی بنایاجائے اور باقی ماندہ فنڈز کو دیگر ترقیاتی سکیموں کیلئے منتقل کیا جائے۔ اجلاس میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تمام ضلعی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سی اینڈ ڈبلیو کے تحت مختلف ضلعی اور صوبائی سکیموں پر جاری ترقیاتی کاموں کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ضلع کوہستان کیلئے منظور شدہ ضلعی سیکرٹریٹ کی عمارت کی تعمیر،ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کے مرکزی دفتر کے قیام،سروسز ٹریبونل کے عملے کیلئے رہائش گاہوں کے قیام اور دیگر کئی منصوبوں پر جاری کام پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔مشیر مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ تمام جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ممکن اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایاجائے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں زرہ بھر کوتاہی اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر