صوبائی اور ضلعی حکومتیں تعلیمی ایمرجنسی پر عمل پیرا ہیں ،محمد عاصم خان

صوبائی اور ضلعی حکومتیں تعلیمی ایمرجنسی پر عمل پیرا ہیں ،محمد عاصم خان

پشاور( کرائمز رپورٹر) ضلع ناظم کی یونین کونسل چمکنی میں چمکتے ستارے کے عنوان سے تقریب میں شرکت ‘سرکاری پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات میں ایوارڈ ‘ اسناداورنقد انعامات کی تقسیم ‘ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی اور ضلعی حکومت تعلیمی ایمرجنسی پر پورا پوراعمل درآمد کررہی ہیں ‘ ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے جماعت اسلامی کے ڈسٹرکٹ ممبر چمکنی خالد وقاض کی دعوت پر علاقہ چمکنی میں ہائیر سیکنڈری سکول چمکنی میں چمکتے ستارے کے عنوان سے تقریب میں شرکت کی اس موقع پر ضلع ناظم نے علاقہ چمکنی کے متعدد سرکاری سکولوں کے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں ایوارڈ ‘ تعریفی اسناد اورنقد انعامات تقسیم کئے ۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ممبر خالد وقاص کے علاوہ ای ڈی او فیمیل الفت بیگم‘ ڈپٹی ای ڈی او مردانہ اعظم خان اور علاقہ چمکنی کے سکولوں کے پرنسپلز‘ اساتذہ اور والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ممبر خالد وقاص نے ضلع ناظم کی علاقے میں آمد اور طلبہ کی حوصلہ افزائی پر انکو خراج تحسین پیش کیااور انکا شکریہ اداکیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی اور ضلعی حکومتیں تعلیمی ایمرجنسی پر عمل پیراہے اور تعلیم کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں جس کے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں ضلعی اور صوبائی حکومت کی بھرپور سرپرستی کے بدولت سرکاری سکولوکے طلبا و طالبات 80 اور 90 فیصدنمبر لے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ وقت کے ساتھ ساتھ تعلیم کی بہتری کیلئے مربوط کوششیں کی جائیگی انہوں نے علاقہ کے سکولوں پر توجہ دینے اور اسکی بہتری کیلئے ڈسٹرکٹ ممبر خالدو قاص کی کوششوں کو سراہاں اور اسکو دیگر بلدیاتی نمائندوں کیلئے مثال قرار دیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر