لوڈشیڈنگ صرف ہمارا مسئلہ نہیں بلکہ پورا ملک اس کے لپیٹ میں ہے ،حاجی ناصر آفریدی

لوڈشیڈنگ صرف ہمارا مسئلہ نہیں بلکہ پورا ملک اس کے لپیٹ میں ہے ،حاجی ناصر ...

باڑہ(نمائندہ پاکستان)تحصیل باڑہ حلقہ این۔اے چھتالیس(46)کے ممبر قومی اسمبلی حاجی ناصرخان آفریدی نے کہا ہے کہ بجلی لوڈشیڈنگ کامسئلہ صرف ہمارے علاقے تک محدود نہیں ہے بلکہ پورا ملک اس کے لپیٹ میں ہے۔انہوں نے اوصاف سے ٹیلی فونک بات چیت کے ذریعے باڑ ہ تحصیل کے کئی نواحی علاقوں کی طویل لوڈشیڈنگ کے بارے میں بتایاکہ کارخانوں کے مالکان ٹیسکوحکام کوبھاری ٹیکس دیتے ہیں جس کے باعث کئی دن تک رہائشی علاقوں کی بجلی منقطع رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے دورانیے کوختم کرنا میری ذمہ داری نہیں ہے کیونکہ باڑہ بجلی گریڈ کے ایکسین کومیٹنگ میں باربار بلانے کے باوجود نہیں آتا اور نہ ہی ہماری بات ماننے کوتیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ این۔اے46 کی سیاسی رہنماؤں کو یہ زیب نہیں دیتا کہ میرے ہوتے ہوئے لوگوں کیلے ترقی یافتہ کام کریں۔ناصر خان کا کہنا تھا کہ بجلی بحالی پروگرام کیلے میرے پاس چھ کروڑ فنڈپڑاہوا ہے۔بجلی فنڈکو بروئے کارلانے کے بارے میں جب ان سے پوچھا گیاتو انہوں نے غیرذمہ داری طرز اپناتے ہوئے موقف پیش کیا کہ سارے مسائل کوحل کرنا میری بس کی بات نہیں ہے اور نہ ہی بجلی بحالی پروگرام کیلے مقررہ فنڈ زیر استعمال لاؤں گا

مزید : پشاورصفحہ آخر