شیر گڑھ ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

شیر گڑھ ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

شیرگڑھ (نامہ نگار) شیرگڑھ کے نواحی گاؤں پیرسدی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا علی حیدرکھیتوں کی آبپاشی کے بعد گھر جارہاتھا کہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جان بحق ہو گیاتفصیلات کے مطابق شیرگڑھ کے نواحی گاؤں پیرسدی میں اتوار اور پیرکے درمیانی شب علی حیدر ولد گل بہادر کھیتوں کی آبپاشی کے بعدواپس گھر جارہاتھا کہ راستے میں 3بجے کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے موقع پر جاں بحق ہوگیا مقتول کے بیٹے محمد انور کے مطابق ان کا کسی کے ساتھ کوئی تنازعہ نہیں انہوں نے پولیس تھانہ شیرگڑھ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کی

مزید : پشاورصفحہ آخر