تخت بھائی ،ممنوعہ ایریا میں کھدائی کرنے پر 4 گرفتار
تخت بھائی(نامہ نگار) تخت بھائی پولیس نے آثار قدیمہ کے قریب ممنوعہ ایریا میں رات کی تاریکی میں کھدائی کرنے والے چار افراد گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔گزشتہ رات پولیس تھانہ تخت بھائی کے ایس ایچ او انسپکٹر عجب خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ چند نا معلوم افراد آثار قدیمہ کے قریب ممنوعہ ایریا میں غیر قانونی کھدائی کر رہے ہیں جس پر انہوں نے فوری طور پر پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کرچار ملزمان عمران علی ولد محمد علی شاہ، محمد نثار ولد بخت زمان ساکنان مزدور آباد، محمد سعید ولد اکبر سید ساکن چراغ دین کلے اور فضل حق ولد فضل محمد ساکن جلالہ کو کھدائی کے سامان سمیت گرفتار کر کے ان کے خلاف2016 24-62 Antiquities ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ مذکورہ ملزمان کی آثار قدیمہ میں وجہ کھدائی نوادرات کی تلاش بتائی جاتی ہے۔