شبقدر ،دو آبہ میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن

شبقدر ،دو آبہ میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن

شبقدر (نمائندہ خصوصی )شبقدر،دوابہ سب ڈویژن کابجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بجلی بقایاجات میں کئی ٹرانسفرمر کاٹ دئیے شبقد ر میں بجلی لوڈشیڈنگ کے ذمہ دا ر بجلی چور اور کنڈہ کلچر ہیں، واپڈا بجلی صارفین کو تمام تر سہولیات فراہم کریگا مگر بدلے میں صارفین کو قومی ذمہ داری بھی ادا کرنا ہوگا، اور بجلی بل بھروقت ادا کرنا ہوگا، شبقد ر میں واپڈ اکے اعلی حکام اور ایکئسین واپڈ اشبقدر کی حصوصی ہدایت پر کاروائی کی، شبقدر کو بجلی چوروں سے پاک کرکے دم لونگا، ان خیالات کا اظہا ر ایس ڈی او واپڈ دوابہ سب ڈویژن ساجد بہادر خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سب ڈویژ ن دوابہ کے چےئرمین مشتاق اور جنرل سیکرٹری ارشد جا ن بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ دوابہ سب ڈویژن کے خدود میں بجلی چوروں کے لئے اب کوئی جگہ نہیں جو بھی بجلی چوری کریگا ان کے خلاف بھرپور کاروائی کرینگے، میاں قلعہ میں ایک ٹرانسفرمر جس پر 14لاکھ ،اچہ والہ میں7لاکھ اور شاملات میں 29لاکھ کے بقایاجات میں ان علاقوں کی بجلی سپلائی کاٹ لی اور ان علاقوں کی بجلی تب بخال ہوگیجب یہ لوگ بل جمع کرے گے۔انھوں نے کہا کہ واپڈا بجلی صارفین کے تمام مشکلات کے خل میں انتہائی کوشش کررہا ہیں، مگر بدلے میں بجلی صارفین کو بھی اپنا قومی فریضہ ادا کرنا ہوگا اور بجلی چوری سے اجتناب اور بجلی بل بھروقت ادا کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ایکسےئن واپڈا شبقدر کے حصوصی ہدایات پر شبقدر میں بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی لا رہے ہیں،بدلے میں بجلی صارفین سے گزارش ہیں کہ وہ اپنا بل بھروقت ادا کرے اور بجلی چوری سے اجتناب کرے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر