وفاق ملاکنڈ ٹنل پراجیکٹ کیلئے فنڈز فراہم کرے ،جنید اکبر خان
بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ ) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ممبر سٹینڈنگ کمیٹی برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جنید اکبر خان نے وفاقی حکومت سے ملاکنڈ ٹنل کے مجوزہ میگا پراجیکٹ کیلئے فنڈز کی منظوری اور جلد کام کے آغازکا مطالبہ کیا ہے 12ارب روپے کی خطیر لاگت کے اس انقلابی منصوبے میں 14کلومیٹر طویل دو پہاڑی سرنگوں کی فزبیلٹی مکمل ہوچکی ہے صرف10کروڑ روپے کی ریلیزاور پراجیکٹ کا التوا حکومت کی واضح نا اہلی ہے ضلعی کونسلر افضل حسین کی موجو دگی چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب خالداقبال سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ ملاکنڈ ٹنل سمیت صوبے کے دیگر بڑے منصوبوں میں عدم دلچسپی اورچار سال سے مسلسل پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو ترقیاتی فنڈز نہ دینادراصل (ن) لیگی قیادت اور ان کی حکومت کی خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کھلی دشمنی کے مترادف ہے اور نا اہل حکمران یہاں کے عوام سے ان کے پی ٹی آئی پر اعتماد کا بدلالے رہے ہیں اور حکومت کی یہ پالیسی وطرز عمل نہ صرف آئین و قانون کے خلاف بلکہ سخت قابل مذمت بھی ہے انھوں نے کہاکہ اس سلسلے میں صوبے اور عوام کے نام نہاد خیر خوااور گھر گھر بجلی وگیس کی فراہمی کے دعویدار انجینئر امیر مقام کا کردار بھی سب کے سامنے ہے ان اسی دوغلی پالیسی کی وجہ سے پشاور سوات اور ملاکنڈسے (ن) لیگ کے صوبائی عہدیدار مایوس ہوکر تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں انھیں آئند ہ انتخابا ت میں پورے صوبے سے ٹکٹ کیلئے کوئی امیدوار بھی نہیں ملے گا جبکہ پی ٹی آئی اپنے قائد عمران خان کے ویژن اور صوبائی حکومت کی کارکردگی کی بنیاد پر بھر پور کامیابی حا صل کرے گی۔