شانگلہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانے کا عزم کر رکھا ہے :ڈاکٹر عباد اللہ

شانگلہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانے کا عزم کر رکھا ہے :ڈاکٹر عباد اللہ

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ سے مسلم لیگ( نواز) کے رکن قومی ا سمبلی وفاقی پا رلیمانی سیکرٹری برائے ترقی و منصوبہ بندی ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا ہے کہ شانگلہ میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانے کا عزم کر رکھا ہے ، بشام تا خوازہ خیلہ ایکسپریس وے ۔شنگ گریڈ سٹیشن کی تکمیل اور پورن گرڈ سٹیشن کی منظوری دور افتادہ علاقوں میں سڑکوں کا جال بچھانا میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں،مسلم لیگ کی صوبے میں حکومت ائی تو شانگلہ کی تقدیر بدل کر رکھ دینگے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز یونین کونسل شنگ کے بالائی علاقے لوسر،بر سر میں لنک روڈ اور شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈاکٹر عباد نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے شانگلہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ، صرف افتتاحیں نہیں کرتے بلکہ عملی کام کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔ صوبے کے وزیر اعلی پرویز خٹک اور عمران خان کے تبدیلی کے دعووں نے صوبہ خیبر پختون خواہ کو شدید نقصان پہنچایا۔ اصلی تبدیلی ہم لاینگے۔ انھوں نے کہا کہ تبدیلی کے جھوٹے دعویدار صوبہ بھر میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں اب ان کا یہ حال ہے کہ چوہوں کی طرح بلوں سے چھپ رہے ہیں شانگلہ پاکستان مسلم لیگ کا گڑھ ہے اور لوگ جوق درجوق شمولیت اختیار کر رہے ہیں جس سے مخالفین کے اوسان خطا ہو چکے ہیں اور ان کی نیندیں اڑھ چکے ہیں۔تقریب سے ممبر صوبائی اسمبلی محمد رشاد خان۔ممبر ضلع کونسل شیرین زادہ۔ناظم ویلج کونسل نوشیروان،ناظم ویلج کونسل مولانا عتیق اللہ سمیت دیگر لیگی رہنماوں نے بھی خطاب کیا ۔تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر عبا د اللہ کا مزید کہنا تھا کہ شانگلہ میں ائیندہ بھی مسلم لیگ کا دور ہو گا ،اب عوام جاگ چکے ہیں کھوکلے نعروں میں محلات بنانے کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر