قومی خزانے کو 7 کروڑ کا نقصان پہنچانے والے ٹھیکیدار کے ناقابل ضمانت وارنٹ

قومی خزانے کو 7 کروڑ کا نقصان پہنچانے والے ٹھیکیدار کے ناقابل ضمانت وارنٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور کی احتساب عدالت کے جج نوید احمد نے کرم ایجنسی میں صرف کاغزات میں روڈ کو ظاہر کرکے قومی خزانے کو تقریبا 7کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے میں مبینہ طور پر ملوث ٹھیکیدار کی عدالت میں حاضر نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردی عدالت نے متعلقہ اداروں کو ٹھیکیدار در خان کو گرفتار کرکے 18دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے، نیب خیبر پختونخوا کے مطابق ملزم نادر خان نے کرم ہائی ویز کے سابق ایکسین بہادر سید اور ٹھیکیدارو ں کی ملی بھگت سے کرم ایجنسی میں 10کلومیٹر روڈ بنانے کیلئے فنڈز جاری کرائے تھے تاہم یہ روڈ صرف کاغزات تک محدود رہا جبکہ حقیقت میں کوئی بھی روڈ نہیں بنایا گیا تھا اور اس طرح انہوں نے قومی خزانے کو67اعشاریہ544ملین روپے کا نقصان پہنچایا تھا ملزما ن کے خلاف احتساب عدالت میں مقدمہ زیر سماعت تھا جس میں عدالت نے گزشتہ روز تمام ملزمان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم ملز م نادر خان عدالتی احکامات کے باوجود بھی پیش نہیں ہوا جس پر فاضل عدالت نے اس کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے متعلقہ پولیس کو اسے گرفتار کرکے 18دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔