پیرا میڈیکس کے عہدیدار کے تبادلوں کیخلاف اپیل خارج

پیرا میڈیکس کے عہدیدار کے تبادلوں کیخلاف اپیل خارج

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائی کورٹ کے بعد سروس ٹریبونل خیبر پختونخوا نے بھی ایل آر ایچ ہسپتال کے پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی تبادلوں کے خلاف دائر اپیل خارج کردی ہے پیرامیڈکس ایسوسی ایشن لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے صدر روئیداد شاہ سمیت 12عہدیداروں کو ایل آر ایچ انتظامیہ نے اس بنا پر ٹرانسفر کیا تھا کہ انہوں نے میڈیکل ٹیچنگ ایسٹی ٹیوشن ایکٹ کے خلاف احتجاج کیا تھا اور انتظامیہ کے کہنے کے باوجود بھی ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہو رہے تھے گزشتہ روز سروس ٹریبونل خیبر پختونخوا کے چیئرمین نیاز محمد اور احمد حسن پر مشتمل دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی جس میں ڈسٹرکٹ اٹارنی سروس ٹریبونل عثمان غنی مروت نے حکومت کی جانب سے کیس کی پیروی کی اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ نے پیرامیڈیکس ایسو سی ایشن کے روئیداد شاہ، مراد علی، سرتاج، جوہر، محمد عاصم اور بلقیس رانا سمیت 12اہلکاروں کے تبادلے سوات، تورغر، صوابی، بٹگرام کے اضلاع میں اس بنا پر کئے تھے کہ وہ صوبائی حکومت کی جانب سے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ایکٹ 2015کے تحت احتجاج پر تھے اور ڈیوٹیوں پر حاضر نہیں ہو رہے تھے اس فیصلے کو انہوں نے پہلے جا کر ہائی کورٹ میں چیلینج کر دیا جہاں پر عدالت نے 25اپریل 2017کو ان کی رٹ خارج کرتے ہوئے انہیں مناسب فورم پر اپیل کرنے کا حکم دیا جس کے بعد جا کر انہوں نے سروس ٹریبونل خیبر پختونخوامیں اپیل کر دی تاہم گزشتہ روز دورکنی بنچ نے ان کی اپیل کو ٹائم باٹ یعنی اپیل کی مدت گزرنے کی وجہ سے خارج کردی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر