کاشتکاروں کے ساتھ تمباکو خریدنے کی ایگریمنٹ کی جائیں،لیاقت یوسفزئی

کاشتکاروں کے ساتھ تمباکو خریدنے کی ایگریمنٹ کی جائیں،لیاقت یوسفزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیرگڑھ (نامہ نگار ) مرکزی اورصوبائی حکومتیں پاکستان ٹوبیکو بورڈکے ساتھ مل کر تمباکو فصل کے خلاف تمام سازشیں ناکام بنادیں بصورت دیگر ہم تمباکو فصل کی کاشت کی ایک سال کے لئے مکمل بائیکاٹ کریں گے پی ٹی سی سال 2018 کے لئے ملکی اور بین الاقوامی ضروریات کے مطابق تمباکو کاکوٹہ بڑھائیں کاشتکاروں کے ساتھ تمباکو خریدنے کی ایگریمنٹ کی جائیں ان خیالات کا اظہار جمال گڑھی میں تمباکو کاشتکاروں کے ایک بڑے جلسہ عام سے چیرمین ٹوبیکو گرورز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیرمین لیاقت یوسفزئی، صدر انجمن کاشتکاران کے پی کے عبدالحلیم مایار، کسان بورڈ کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالصمد صافی، محمد علی ڈاگئی وال، ناصر خان، حاجی نعمت شاہ روغانی اور جوہر زمان نے بھی خطاب کیاجلسہ کی صدارت ظاہر محمد نے کی انہوں نے کہا کہ سال 2018کے لئے پی ٹی بی کی طرف سے اعلان کردہ کوٹہ 4کروڑ 70لاکھ کلوگرام ملکی ضروریات 8کروڑ کلوگرام سے بہت کم ہے جو کہ تمباکو فصل اور کاشتکاروں کے خلاف سازش ہے آئندہ سال کے لئے تمباکو کا بحران مزید شدت اختیار کرے گا اس لئے حکومت سے مطالبہ کیاگیا کی تمباکو حقیقی کوٹہ اعلان کیاجائے تمباکو سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے مرکزی حکومت کو سی ای ڈی کی مد میں135ارب روپے سے زیادہ آمدنی ہوتی ہے اس رقم میں 10فیصد رقم تمباکو کاشتکاروں کی سی او پی میں کمی کے لئے دیاجائیاپنے مطالبات منوانے کے لئے تمباکو پیداروار کی اضلاع میں جلسوں ،جرگوں کے ذریعے کاشتکاروں کو منظم کیاجائے گا