کرک ،پرانا بازار خواتین کا غیر قانونی گیس کنکشن کاٹنے کیخلاف احتجاج
کرک (بیورورپورٹ)کرک شہر پرانا بازار عوام اور خواتین کا غیر قانونی گیس کنکشن کاٹنے کیخلاف احتجاج ، دھرنا تین گھنٹے مسلسل کرک صابر آباد روڈ سلطانی کورونہ کے مقام پر بند ، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سوئی گیس کیخلاف شدید نعرہ بازی ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی گیس نے اسسٹنٹ کمشنر کرک اور پولیس فورس کے ہمراہ غیر قانونی گیس لائن کے خاتمے کیلئے اپریشن شروع کیاہے گذشتہ روز پرانا بازار کیلئے مین لائن سے غیرقانونی گیس لائن کے خاتمے کیلئے اپریشن شروع کیا ہے گذشتہ روز پرانا بازار کیلئے مین لائن سے غیر قانونی لگائے گئے تین عدد لائن کاٹ لئے جس پر پرانا بازار کے عوام ناظم معروف خان ، حضر عمر ، صابر اللہ ، محمد امتیا ز کی قیادت میں درجنوں خواتین نے سڑکوں پر نکل آئے اور کرک صابر آباد روڈ بند کرلیا میڈیا سے گفتگو میں ناظم معروف خان نے کہا کہ ضلع بھر میں اور خصوصاََڈپٹی کمشنر آفس کیساتھ شیر داد چوک سے لیکر سیشن کورٹ تک مین روڈ درجنوں غیر قانونی گیس لائن مین روڈ کاٹ کر عوام نے لگائے ہیں اُنکو ضلعی انتظامیہ کی پشت پناہی حاصل ہے اور ہمارے غریب عوام نے جو گیس لائن لگائے ہیں کاٹ کر امتیازی سلوک کررہے ہیں اُنہوں نے کہا کہ ہمارے اکثریتی آبادی نے80فیصد سے زیادہ قانونی میٹر یں اور باقاعدہ بلز ادا کرتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ شہر بھر میں غیر قانونی لائن کاٹ دئیے جائے یا ہمارے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے ۔بعدا زاں مشران نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عابد خان افریدی سے کامیاب مذاکرات کے بعد آج بروز منگل ڈپٹی کمشنر سے ملاقات اور مسئلے کے حل مذاکرات ہونگے بعدازاں ڈی ایس پی اور ایس ایچ ا و کرک کی یقین دہانی پر منتشر ہوگئے ۔