بلاول کا جلسہ سیاست کا رخ تبدیل کردیگا،بازل علی نقوی

بلاول کا جلسہ سیاست کا رخ تبدیل کردیگا،بازل علی نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(بیورورپورٹ) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء سابق وزیر حکومت سید بازل علی نقوی نے کہا ہے کہ آج کا بلاول بھٹو کا جلسہ عام پاکستان میٰں سیاست کے رخ کو تبدیل کر کے رکھ دیگا ۔آزادکشمیر بھر اور مظفر آباد سے کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ میں شرکت کرے گی ۔بلاول بھٹو پاکستان کی امید اور ترقی کا وہ دھارا ہیں جسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا ۔ ن لیگ نے جس طرح آزادکشمیر کے پارلیمانی نظام کو بے وقعت کیا اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔پرچیوں کے ذریعے نظام حکومت چلایا جا رہاہے ،باورچیوں تک کو نوزا جا رہاہے اور وزیراعطم کو ربڑ سٹمپ بنا دیا گیا ہے ۔وزراء کی تذلیل ہو رہی ہے اور دال جوتوں میں بٹ رہی ہے ۔لچھراٹ کو اپنے دور حکومت میں اعلی عہدوں سے نوازا عوام کے حقو ق کا نگہبان ہوں انہیں کسی حالت میں تنہا نہیں چھوڑوں گا ۔سابق وزیر حکومت نے یہ بات صحافیوں کے ایک گروپ سے خصوصی بات چیت میں کہی ۔سید بازل علی نقوی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے تین میڈیکل کالجز ،یونیورسٹیوں ،پلوں ،سڑکوں ،ہسپتالوں کی صورت میں بے مثال ترقیاتی کام کیے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی نشستوں پر جس طرح پرچیاں چلیں اس سے جمہوری چہرہ کھل کر سامنے آ گیا ۔انہوں نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں لچھراٹ کو چئیرمین ضلع کونسل دی ،مشیر برائے وزیراعظم دیا ،وائس چئیرمین علماء مشائخ دیا ،مشیر حکومت دیا مگر اب جس کو لچھراٹ کے عوام کی خواہشات کے برعکس مسلط کیا گیا ہے اسے گھر میں کوئی نہیں پوچھتا وہ علاقے کے لیے کیا ترقیاتی کام کروائے گا ۔انہوں نے کہا کہ دال جلد ہی جوتیوں میں بٹنے والی ہے ن لیگ کی پرچیوں والی کابینہ کے حلف کے ساتھ ہی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے تھے جو اب مزید گہرے سے گہرے ہوتے چلے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں عوام کے صیحیح نمائندے اس تذلیل پر خاموش نہیں رہ سکتے اور جلد ہی اس مینڈیٹ کے نیچے سے ایک اور مینڈیٹ طلوع ہونے والا ہے ۔انہوں نے پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے کہا کہ وہ جوق در جوق بلاول بھٹو کے جلسے میں شرکت کو یقینی بنائیں ۔