قائمہ کمیٹی تعلیم کی نقل کی روک تھام کیلئے امتحانی مراکز میں سیکیورٹی کیمرے لگانے کی سفارش

قائمہ کمیٹی تعلیم کی نقل کی روک تھام کیلئے امتحانی مراکز میں سیکیورٹی کیمرے ...

اسلام آباد (آ ئی این پی ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس چیرمین امیر اللہ مروت کی سرابرہی میں فیڈرل بورڈ میں جاری ملک بھر میں نقل کی روک تھام کے لئے کمیٹی ممبر ذوالفقار علی بھٹی نے ملک بھر کے امتحان مراکز میں سیکیورٹی کیمرے لگانے کی سفارش کردی۔سیکیورٹی کیمروں کا مانیٹرنگ روم فیڈرل بورڈ میں بنایا جائے ۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و فن و تربیت نے وفاقی تعلیمی بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کے ممبران میں تمام صوبوں سے ممبران کو لینے کی سفارش کر دی ۔چیرمین کمیٹی امیر اللہ مروت سپیکر قومی اسمبلی سے اس حوالے سے سفارش کریں گے۔باچا خان یونیورسٹی میں اس وقت ضرورت سے زائد سٹاف سیاسی سفارش پر بھرتی ہے وی سی باچا خان یونیورسٹی جامع میں سو سے زائد سیکیورٹی کا عملہ موجود ہے ۔جن کو خصوصی ٹریننگ کورس بھی کروائے جاتے ہیں۔وی سی باچا خان وفاقی تعلیمی بورڈ سے الحاق شدہ اداروں کی تعداد ایک ہزار تین سو انچاس ہے ۔ چیرمین فیڈرل بورڈ اکرم علی ملک جبکہ اکیاون غیرملکی اداروں کا الحاق ہے ۔جن کا تعلق چودہ مختلف ممالک سے ہے۔ چیرمین فیڈرل بورڈارکان کمیٹی نے بورڈ سے الحاق شدہ اداروں کی کی جانب سے طلبہ سے بھاری فیس لینے پر تحفظ کا اظہار کیا۔

قائمہ کمیٹی تعلیم

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر