مظفرآباد میں امن مصالحتی کمیٹیاں بحال کی جائیں،چاند مبارک

مظفرآباد میں امن مصالحتی کمیٹیاں بحال کی جائیں،چاند مبارک

مظفرآباد(بیورورپورٹ)(ر) انسپکٹر پولیس آزادکشمیر بلدیاتی الیکشن میں کونسلر کے امیدوار چاند مبارک ہاشمی نے کہا ہے کہ ضلع مظفرآباد میں وارڈ کی سطح پر امن مصالحتی لیزان کمیٹیاں بحال کی جائیں ۔بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت عمل درآمد کیا جائے ۔آئی جی پولیس ۔ڈی آئی جی ،ایس ایس پی مظفرآباد ان کمیٹیوں کے ذریعے جرائم پر قابو پائیں ورنہ معاشرے میں بیگاڑ پیدا ہوگا۔جس کا عوام کو نقصان ہو رہا ہے یہاں صحافیوں سے بات چیت کے دوران چاند مبارک ہاشمی کا کہنا تھا کہ کئی سال قبل ہر وارڈ میں یہ کمیٹیاں قائم تھیں ہفتہ وار یا ماہانہ میٹنگ ہوا کرتی تھیں اور معاشرتی برائیوں پر بروقت نشاندہی ہو کر اس کا سدباب ہوتا تھا اس دوران جرائم بھی کم ہوئے تھے مگر ان کمیٹیوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے جرائم میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ان کمیٹیوں کو اس طرز پر بحال کیا جائے تاکہ لوگوں کا اعتماد بھی بڑھ سکے اور جرائم میں بھی کمی واقع ہو ۔انہوں نے کہا کہ آبادی بڑھ رہی ہے مختلف دیہاتوں سے لوگ آکر شہر میں آباد ہو رہے ہیں ۔انہیں شہر کے ماحول کا بھی علم نہیں ۔امن کمیٹیاں ہفتہ وار یا ماہانہ بنیادوں پر انہیں صورتحال سے سمجھائیں تاکہ شہر کا پرامن ماحول تباہ نہ ہو ۔یہ کمیٹیان ہفتہ وار یا ماہانہ بنیادوں پر تھانوں میں میٹنگ کا انعقاد کریں اور ڈی آئی جی ،ایس ایس پی ،سپیشل برانچ اور مختلف ایجنسی ہاء سے مکمل رابطے میں رہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر