مظفرآباد،ٹرک کی بریک فیل ہونے سے5گاڑیاں،متعددرکشے تباہ

مظفرآباد،ٹرک کی بریک فیل ہونے سے5گاڑیاں،متعددرکشے تباہ

مظفرآباد(بیورورپورٹ)دارالحکومت کے کاروباری مرکز پلیٹ میں ٹرک کی بریک فیل ہونے کے باعث پانچ گاڑیاں اور متعدد رکشے تباہ ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق شہر کے معروف اور مصروف کاروباری مرکز نیلم شاہراہ پر واقع پلیٹ میں اچانک ایک بڑے ٹرک کی بریک فیل ہوگئی جس کی وجہ سے سامنے کھڑی متعدد گاڑیاں اور رکشے اس کی زد میں آگئے ۔تاہم اس واقعہ میں کوئی جان نقصان نہیں ہوا ہے ۔اس وقت شہر کے اندر دن کے اوقات میں بھاری ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوتا ہے مگر ٹریفک پولیس کی ملی بھگت سے اکثر بھاری گاڑیاں شاہراؤں پر نظر آتی ہیں جس کی وجہ سے بڑے حادثے کا احتمال رہتا ہے اور ٹریفک بھی جام رہتی ہے ۔عوامی اور کاروباری حلقوں نے انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں بھاری گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہونے کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروائیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر