پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے سینکڑوں قربانیاں دیں،یونس میر

پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے سینکڑوں قربانیاں دیں،یونس میر

مظفرآباد(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ء اور ممبر کشمیر کونسل یونس میر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پاکستان کی واحد سیاسی پارٹی ہے جس نے 50سال میں پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے پارٹی قیادت سمیت سینکڑوں کارکنوں نے انسانی جانوں کی قربانی پیش کی بانی پیپلزپارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 30نومبر 1967کوپاکستان کی پہلی سیاسی پارٹی کی بنیاد رکھی جس کا مقصد عوام کو روٹی کپڑا اور مکان مہیا کرنا تھا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے کہ جس کی قیادت نے عوام کو روٹی کپڑا اور مکان مہیا کرنے اور پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے پارٹی کی بنیاد رکھی ،پیپلزپارٹی کی قیادت اور سینکڑوں کارکنوں نے پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ، جبکہ پاکستان کی باقی سیاسی پارٹیوں کی قیادت تو چار دیواری میں ہوتی ہے جبکہ کارکن سڑکوں پر مار کھاتے ہیں ، پیپلزپارٹی کارکنوں کی جماعت ہے پارٹی کارکنوں کی قربانیوں کو کھبی بھی فراموش نہیں کر سکتی ہے ، ممبر کشمیر کونسل کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نہ صرف پاکستان کے بلکہ تمام اسلامی ممالک کی تاریخ میں واحد لیڈر تھے جنہوں نے تمام اسلامی ممالک کو متحد کرنے کی کوشش کی اور اسی کی سزا میں ذوالفقارعلی بھٹو کو اپنی جان کا بھی نذرانہ پیش کرنا پڑا،

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر