کشمیری آج بلاول بھٹو کاشایان شان استقبال کرینگے،خواجہ طارق

کشمیری آج بلاول بھٹو کاشایان شان استقبال کرینگے،خواجہ طارق

مظفرآباد(بیورورپورٹ)پیپلزپارٹی کے مرکزی نائب صدر و سابق امیدوار اسمبلی خواجہ طارق سعید ایڈووکیٹ نے کہا ہیکہ آزاد کشمیر کے عوام اسلام آباد میں بلاول بھٹو کا شایان شان استقبال کریں گے ۔بھمبر سے حویلی اور باغ سے نیلم تک ہزاروں کارکنان تاریخی اجتماع میں شرکت کرینگے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ طارق سعید نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ انگیز اور جواں قیادت میں ملک کے اندر ہونے والے آمدہ انتخابات میں پیپلزپارٹی تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔اسلام آباد میں بلاول بھٹو کی آمد اور خطاب کے بعد بھرپور الیکشن مہم اور تبدیلی کا آغاز ہو گا۔اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ملک کے اندر مضبوط بنانے میں کوچیئرمین آصف علی زرداری اور محترمہ فریال تالپور نے جو محنت اور جدوجہد کی اسکے طفیل آج پی پی ملک کے سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے آزاد کشمیر میں آج بھی عوام پی پی دور کو یاد کررہے ہیں جب خطے میں عملاً کام ہوئے جو زمین پر نظر آرہے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ بلا ول بھٹو زرداری بہت جلد آزاد کشمیر کا دورہ کرینگے۔جسمیں پیپلزپارٹی کی دیگر مرکزی قیادت بھی اُن کے ہمراہ ہو گی ۔کارکن آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر