چکوال،پولیس نے ایک ٹن مضر صحت گوشت کی ترسیل ناکام بنادی

چکوال،پولیس نے ایک ٹن مضر صحت گوشت کی ترسیل ناکام بنادی

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ نیلہ کے انسپکٹر سکندر حیات نے ایک ٹن مضر صحت گوشت کی ترسیل ناکام بنا دی تفصیلا ت کے مطابق غلام مرتضی ٰ ساکن چنیو ٹ گاڑی نمبر 9909پر ایک ٹن مضر صحت اور باسی گوشت جھنگ سے راولپنڈی لے کر جارہا تھا کہ دوران گشت سب انسپکٹر سکندر حیات نے شک کی بنا پر گاڑی سے ایک ٹن مضر صحت گو شت بر آمد کر کے ڈرائیور کو گرفتا ر کر لیا ویٹرنری ڈاکٹر جاوید نے گوشت کو چیک کر نے کے بعد مضر صحت قرار دے دیا عوام علاقہ نے سب انسپکٹرسکندر حیات کے اس اقدام کو سراہا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر