چکوال،84ہندو یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد لاہور روانہ

چکوال،84ہندو یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد لاہور روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) 84ہندو یاتری اپنے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد پیر کے روز لاہور روانہ ہوگئے جہاں سے وہ واپس بھارت جائیں گے۔ یاتریوں نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے دوران کٹاس راج پر اشنان( غسل) بھی کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال محمد ہارون جوئیہ نے یاتریوں کیلئے سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے تھے جبکہ پنجاب کانسٹیبلری کی بھی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔ ہندو یاتری ہفتے کے روز یہاں پہنچے تھے۔ہندویاتریوں کی امسال آمد اس وقت ہوئی جب سپریم کورٹ نے کٹاس راج کے مقدس پانی کے خشک ہونے کا از خود نوٹس لے رکھا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کٹاس راج کی اصل صورتحال کو بحال کریں ۔ سپریم کورٹ نے سیمنٹ فیکٹریوں کو بھی نوٹس دے رکھا ہے کیونکہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق سیمنٹ فیکٹریوں میں پانی کے غیر معمولی استعمال کی وجہ سے زیر زمین پانی کم ہو جانے سے کٹاس راج کے مقدس تالاب کا پانی بھی خشک ہوگیا ہے۔