سی ڈے ٓے یونین ریفرنڈم ،14سال بعد چوہدری یاسین گروپ کو اپ سیٹ شکست

سی ڈے ٓے یونین ریفرنڈم ،14سال بعد چوہدری یاسین گروپ کو اپ سیٹ شکست

اسلام اباد (سٹاف رپورٹر ) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) مزدوریونینز کے ریفرنڈم میں امان اللہ گروپ نے14سال بعدچوہدری یاسین گروپ کو شکست دیدی۔فاتح امان اللہ گروپ نے سخت ترین مقابلے کے بعد گزشتہ 14سال سے فاتح رہنے والے یاسین گروپ کو محض 549 ووٹوں سے شکست دی ، ریفرنڈم میں امان اللہ گروپ نے5964اور یاسین گروپ نے5415ووٹ حاصل کئے۔وفاقی دارلحکومت میں سی ڈی اے کے زیلی دفاترمیں قائم32 پولنگ سٹیشنز پر ووٹوں کا ٹرن آؤٹ93.05 فیصد رہا ،ریفرنڈم میں مجموعی طور پر 12 ہزار228سی ڈی اے ملازمین نے اپناحق رائے دہی استعمال کیا ۔اسلام وفاقی دار الحکومت کے ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کی یونین کے ریفرنڈم میں بڑا اپ سیٹ ، چودہ سال بر سر اقتدار رہنے والے چوہدری یاسین گروپ کو سی ڈی اے لیبر یونین امان اللہ گروپ نے شکست دے دی ہے غیر مصدقہ اطلا عات کے مطابق امان اللہ گروپ نے 549 ووٹوں کی لیڈ سے چوہدری یاسین گروپ کو شکست دے دی ہے غیر مصدقہ اطلاعات کے 12228 ووٹ پول ہوئے جس میں امان اللہ 5964چوہدری یاسین 5415 نے ووٹ حاصل کئے پولنگ صبح نو بجے شروع ہوئی اور شام پانچ بجے تک جاری رہی سی ڈی اے ووٹرز میں اکثریت مرد ملازمین کی تھی جبکہ خواتین ووٹرز کی تعدادصرف 350ہے جن کی زیادہ تعدا د شعبہ سینی ٹیشن سے ہے۔ ریفرنڈ م کے لئے کل 32پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 2پولنگ اسٹیشنز خواتین اہلکاورں کے لئے مختص تھے۔ریفرنڈم کی نگرانی اورپریزائیڈنگ آفیسر این آئی آر سی کے ڈپٹی رجسٹرارنوید کھوکھر نے سرانجام دی ۔سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری یاسین گروپ کا انتخابی نشان چاند ستارہ جبکہ لیبر یونین امان اللہ گروپ کا انتخابی نشان شاہین تھا ۔آخری اطلاعات آنے تک غیر مصدقہ رپورٹ کے مطابق امان اللہ گروپ نے 549 ووٹوں کی لیڈ سے چوہدری یاسین گروپ کو شکست دے دی ہے غیر مصدقہ اطلاعات کے 12228 ووٹ پول ہوئے ۔مطابق امان اللہ 5964چوہدری یاسین 5415 نے ووٹ حاصل کئے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر