چکوال،مرغوں کی لڑائی پرجوا کھیلنے والے 7قماربازگرفتار

چکوال،مرغوں کی لڑائی پرجوا کھیلنے والے 7قماربازگرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) قصبہ ویرو تھانہ صدر کے علاقے میں پولیس نے مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے سات قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ مخبر کی اطلاع سب انسپکٹر جعفر حسین شاہ نے چھاپہ مار کر عامر اسلام ، نعیم عباس، عامر عباس، بابر اسلام، آصف بشیر اور وقاص اسلم کو گرفتار کر کے ان سے مرغے،22موٹر سائیکل، 9موبائل ٹیلی فون اور 35سو روپے نقد برآمد کرکے ان کیخلاف 5پنجاب قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کوجوڈیشل حوالات بھیجو ادیا۔