چکوال،سردی میں اضافہ،گیس پریشر میں کمی،چولہے ٹھنڈے پڑگئے

چکوال،سردی میں اضافہ،گیس پریشر میں کمی،چولہے ٹھنڈے پڑگئے

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیر کے روز سردی میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔ درجہ حرارت23ڈگری سنٹی گریڈ رہا جبکہ ہو امیں نمی کا تناسب27فیصد رہا۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق8دسمبر تک چمکیلی دھوپ رہے گی نو اور دس سمبرکو موسم ابر آلود ہوگا جس کی وجہ سے سردی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا گا۔ سردی کا آغاز ہوتے ہی پیر کے روز چکوال شہر کے متعدد علاقوں میں سوئی گیس کاپریشر کم ہونے کی وجہ سے گھروں میں چولہے اور ہیٹر ٹھنڈے ہوگئے۔ بارانی علاقوں میں گندم کی بیجائی کا کام شروع ہوگیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر