سرگن ہائیڈل پروجیکٹ تباہی کے دہانے پر ، بجلی کئی کئی گھنٹے غائب رہنے لگی

سرگن ہائیڈل پروجیکٹ تباہی کے دہانے پر ، بجلی کئی کئی گھنٹے غائب رہنے لگی

مظفرآباد(بیورورپورٹ)سرگن ہائیڈل پروجیکٹ تباہی کے دہانے پر ، بجلی کئی کئی گھنٹے غائب رہنے لگی ،مرمتی کے نام پر رات کو بھی اہل وادی کو اندھیرے میں ڈوبودیاگیا، محکمہ برقیات کاسب آفس شاردہ عوام کو رسپانس دینے سے قاصر ، گزشتہ سال ادھوری لائنوں کے کھمبوں کی تنصیب بھی نہ ہوسکی ،لائن مین ، میٹر ریڈر، لائن سپرنٹنڈنٹ سب ایس ڈی او کے اختیارات کے خواب دیکھنے لگے ،ناتجربہ کار اہلکاران کی تعیناتی سے سرگن قیمتی ہائیڈل پروجیکٹ کسی بھی وقت ضائع ہوسکتاہے ۔ عوامی حلقوں نے اربا ب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ سرگن ہائیڈل کی 3.2 بجلی ضائع ہونے کے بجائے عوام کے استعمال میں لائی جائے بصورت دیگر عوام علاقہ برقیات اور ہائیڈل پروجیکٹ سرگن کے اہلکاران کیخلاف شدید احتجاج کرینگے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر