بیرسٹر سلطان محمود 9دسمبر کو ہٹیاں بالا کا دورہ کرینگے

بیرسٹر سلطان محمود 9دسمبر کو ہٹیاں بالا کا دورہ کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(بیورورپورٹ)بیرسٹر سلطان محمود 9دسمبر کو ہٹیاں بالا کا دورہ کرینگے ، چوہدری اسحاق طاہر کی قیادت میں شاندارت استقبال کی تیاریاں شروع ، پی ٹی آئی کے کارکنان نے ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ، کھلاڑیوں میں خوب جوش و خروش ، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 9دسمبر کو سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اسحاق طاہر کی دعوت پر ہٹیاں بالا کا دورہ کرینگے ، اس حوالے سے پی ٹی آئی کے کارکنان نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے شاندار استقبال کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ، اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود کی طرف سے اہم اعلان متوقع ہے کیونکہ یہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کا آبائی حلقہ ہے اور کنٹرول لائن پر واقع ہے ، تحریک انصاف ضلع ہٹیاں بالا کے کارکنان و عہدیداران نے بیرسٹر سلطان محمود کا شاندار استقبال کرنے کے لیے ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم شروع کر دی ہے اور چوہدری اسحاق طاہر ایڈوکیٹ کی قیادت میں بیرسٹر سلطان کے شاندار استقبال کے لیے مختلف کیمٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔