چکوال،یوسی ڈب،پی ٹی آئی کاکونسلر امیدوار ن لیگ میں شامل

چکوال،یوسی ڈب،پی ٹی آئی کاکونسلر امیدوار ن لیگ میں شامل

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) یونین کونسل ڈب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری حید ر سلطان کی بھرپور انتخابی مہم، امیدوار کونسلر پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس، سابق تحصیل ناظم سردار آفتاب اکبر ، امیدوار چوہدری حیدر سلطان کے ہمراہ مقامی میرج ہال پہنچے جہاں پر چیئرمین یونین کونسل ڈب راجہ سکندر نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چوہدری مظہر حسین پنوال، حاجی بنارس نمبردار نوروال، فضل حسین جعفری بہکڑی، اختر محمود بہکڑی، الطاف تارڑ کرن اور طاہر محمود بٹ کے علاوہ عمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔ تمام عمائدین نے اس بات کا یقین دلایا کہ نو جنوری کو چوہدری حیدر سلطان کو ریکارڈ اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار غلام عباس نے کہا کہ چوہدری حیدر سلطان کا الیکشن ہمارا اپنا الیکشن ہے لہٰذا ہمارے ساتھی گلی گلی اور گاؤں گاؤں پھیل جائیں اور حیدر سلطان کو کامیاب کروائیں۔ سردار آفتاب اکبرنے اس یقین کا اظہار کیا کہ چوہدری حیدر سلطان ریکارڈ کامیابی حاصل کریں گے۔ چوہدری حیدر سلطان نے اپنے خطاب میں کہا کہ انشاء اللہ مرحوم والد چوہدری لیاقت کا مشن پورا کروں گا اور عوامی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑوں گا۔بعد ازاں قصبہ چک نورنگ میں یونین کونسل ہر چار ڈھاب کے عمائدین نے بھی چوہدری حید رسلطان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر سابق یونین ناظم چوہدری امجد حسن علی، چوہدری یوسف تھو ہا بہادر، اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر