نااہل نواز شریف کم سے کم غالب کو تو بخش دیں، ترجمان پیپلز پارٹی

نااہل نواز شریف کم سے کم غالب کو تو بخش دیں، ترجمان پیپلز پارٹی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان چوہدری منظور نے نواز شریف کے شاعرانہ انداز میں شکوے پرکہا ہے کہ نااہل نواز شریف کم سے کم غالب کو تو بخش دے،خدا سے شکوہ تو اس ملک کے لوگوں کا بنتا ہے ،قوم کا شکوہ ہے کہ اس نے ایسا کیا گناہ کیا جس کی سزا نواز شریف کو حکمران بنا کر دی گئی،تین بار وزیراعظم اور دو بار وزیراعلی پنجاب رہنے کے بعد کم سے کم نواز شریف کا شکوہ نہیں بنتا۔پیر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں سے خطاب کر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان چوہدری منظور نے کہا کہ غالب نے اپنے حالات زار کی وجہ سے خدا سے شکوہ کیا، نواز شریف کیوں ناشکرا ہو رہا ہے،تین بار وزیراعظم اور دو بار وزیراعلی پنجاب رہنے کے بعد کم سے کم نواز شریف کا شکوہ نہیں بنتا،خدا سے شکوہ تو اس ملک کے لوگوں کا بنتا ہے،قوم کا شکوہ ہے کہ اس نے ایسا کیا گناہ کیا جس کی سزا نواز شریف کو حکمران بنا کر دی گئی۔انہوں نے کہا کہتین بار وزیراعطم رہنے اور کھربوں کی جائیداد والے نواز شریف کو بات زیب نہیں دیتی،نواز شریف کبھی ان کی جھوپڑیوں میں جھانک کر دیکھیں جو ان کی لوٹ مار کی وجہ سے ذلت کی زندگی گذار رہے ہیں،شاعری کر ہی رہے ہیں تو نواز شریف اب کوئی تخلص بھی رکھ لیں،اگر نواز شریف کو خود کوئی تخلص سجھائی نہ دے رہا تو تخلص تجویز کر دیں ؟نواز شریف کو اب "مجھے کیوں نکالا ؟"کے عنوان سے دیوان بھی شایع کروانا چاہئے۔

ترجمان پیپلز پارٹی

مزید : کراچی صفحہ آخر