سی ویو پر نوجوان کی ہلاکت، زخمی شخص کا ملزم سے لاتعلقی کا اظہار

سی ویو پر نوجوان کی ہلاکت، زخمی شخص کا ملزم سے لاتعلقی کا اظہار

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے سی ویو روڈ پر کار سوار افراد کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ نیا موڑ اختیار کرگیا۔ واقعے میں زخمی شخص نے گرفتار ملزم سے لا تعلقی کا اظہار کر دیاہے۔سی ویو روڈ پر کارسوار افراد کی فائرنگ سے ظافر نامی نوجوان کے قتل کی تفتیش میں ایک اور الجھن آگئی۔ واقعے میں زخمی ہونے والے موٹر سائکل سوار ڈاکٹر رحیم نے اپنا بیان پولیس کو ریکارڈ کرا دیا۔ رحیم کے مطابق واقعے کے وقت وہ اپنے دوست حماد کی خراب ہیوی بائیک چلا رہا تھا۔ اس دوران ہی پیچھے سے ایک گاڑی نے ٹکر ماری۔ حادثے کے بعد گاڑی کے اگلے حصے پر گر گیا اور گاڑی نہ رکنے کے باعث گاڑی سے چھلانگ لگا کر اپنے جان بچائی۔ رحیم کے مطابق وہ ملزم خاور برنی کو جانتا نہیں اور قتل کی واردات سے اسکا کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر