اکادمی ادبیات کے زیر اہتمام رضیہ حامد کے ساتھ شام کا انعقاد

اکادمی ادبیات کے زیر اہتمام رضیہ حامد کے ساتھ شام کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اکادمی ادبیات پاکستان کراچی اور محبان بھوپال ادبی فورم کراچی کے زیراہتمام بھارت سے آئی ہوئی معروف ادیبہ رضیہ حامد کے ساتھ ایک پر وقار شام اکادمی ادبیات کے دفتر میں منائی گئی ۔ جس میں ملک کے نامور ادیبوں اور شاعروں کے علاوہ سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔جس کی صدارت ڈاکٹر یونس حسنی نے کی جب کے مہمان خاص چانسلر سر سید یونیورسٹی جناب جاوید انوار وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر اقبال سابق وائس چانسلر ہمدرد یونیورسٹی پروفیسر حکیم عبدالحنان تھے۔ جبکہ اظہار خیال کرنے والوں میں قمر النساء قمر سابق ایم ۔ این ۔ ای ڈاکٹر جمال نقوی صدر محبان بھوپال اویس ادیب انصاری ۔ شگفتہ فرحت ۔ نوشابہ صدیقی تھے اس موقع پر اکادمی ادبیات سندھ کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر قادر بخش سومرو نے کہا کہ رضیہ حامد کی شخصیت کہ اتنے پہلو ہیں کہ چند مضامین اور چند لفظوں میں ان کا احاطہ کرنا ممکن نہیں ہے، آپ موجودہ دور کے ادب کی ایک اہم نام ہیں، اور ان کا ہمارے درمیاں ہونا بھی ادب دوستوں کی خوش قسمتی ہے ۔ ۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں ادیبوں اور شاعروں نے شرکت کی ۔ قادربخش سومرو ریزیڈنٹ ڈائریکٹر نے آخر میں اکادمی ادبیات پاکستان کے جانب سے شکریہ ادا کیا۔

مزید : کراچی صفحہ آخر