امریکی وزیر دفاع کا دورہ پاکستان اہمیت کا حامل ہے،ڈاکٹرغلام مجتبیٰ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پالیسی انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر غلام مجتبیٰ نے اپنے ایک بیان میں ا مریکی وزیردفاع کادورہ پاکستان امن سے متعلق اہم ہے۔ امریکہ کو پاکستان سے متعلق اب حقیقت پسندانہ طرز عمل اپنانے کی ضرورت ہے ،اب ڈومورکادورگزر چکا ہے۔ افغانستان کے لیے پاکستان کی قربانیاں سب کے سا منے ہیں ،افغان سرزمین کودہشت گردی کے لئے استعمال کیاجاتارہا، امریکاکوالزام تراشی کے بجائے ا پنے کردارپروضاحت دیناپڑے گی۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزیردفاع کادورہ پاکستان امن سے متعلق اہم ہے، 16 سال سے ا مریکی فوج افغانستان میں امن قائم نہیں کرسکی ،امریکا کو سوچنا ہوگا کہ اس کی پالیسیوں سے خطے میں د ہشت گردی میں کمی آئی یااضافہ ہوا؟۔انہوں نے کہا کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان ہی نہیں،داعش بھی وجودمیں آچکی ہے۔افغانستان میں امن کیلیے خطے کے مفادمیں اقدامات کیے، پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت کیا۔ افغانستان میں بدامنی رہی توخطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ پاکستان نے خطے میں دہشت گردی کے روکنے کے لیے جتنے قربانیاں دی ہیں شاید ہی کسی اور ملک نے دی ہوں۔ ڈو مور کہنے والوں کو پاکستان کے لیے ڈو مور کرنا ہوگا اور ان کو پاکستان کی اہمیت اور جغرافیائی حیثیت کو بھی فراموش نہیں کرنا ہوگا۔