سردار فاروق احمد بھیو تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

سردار فاروق احمد بھیو تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میہڑ (خصوصی نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی خان جتوئی سے بیٹو جتوئی میں بھیا برادری کے سردار فاروق احمد بھیو کی ملاقات پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان اس موقع پر سردار علی اکبر بھنگوار ،نیاز احمد برڑو، کریم علی خان جتوئی ، زاھد دشتی ، شہمور بھنگوار ، سرفراز بھنگوار ، عبدالغنی دشتی اور دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع سردار فاروق احمد بھیو نے کہا کہ عمران خان کی کرپشن کے خلاف جہاد اور سندھ میں آصف زرداری اور اس کے ٹولے کے خلاف لیاقت علی جتوئی کی جدوجہد کو دیکھ کر تحریک انصاف میں شامل ہوا ہوں اس وقت ملک میں صرف ایک ہی جماعت تحریک انصاف ہے جو حقیقی معنوں میں جمہوریت اور اس ملک کی غریب عوام کے لیے جدوجہد میں مصروف ہے ۔ سابق وزیرا علیٰ سندھ پی ٹی آئی رہنماء لیاقت علی خان جتوئی نے کہا سردار فاروق احمد بھیو کو تحریک انصاف میں شامل ہونے پر ویلکم کہتا ہوں سردار فاروق احمد بھیو کے شامل ہونے سے ڈسٹرکٹ کندہکوٹ کشمور میں پیپلزپارٹی کا صفایا ہوگیا ہے اور جلد کندہکوٹ میں ایک جلسہ منعقد کیا جائے گا جس سے چیئرمین عمران خان اور دیگر قائدین خطاب کریں گے عمران خان کی جدوجہد جائیداد بنانے کے لیے نہیں پر اس ملک کے مظلوم لوگوں کے لیے ہے عمران خان اپنے ملک و قوم کے لیے مسلسل جدوجہد کرتا آرہا ہے جس طرح محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف زرداری اور اس کے ٹولے نے سندھ کو لوٹا سندھ کے لوگوں پر ظلم ڈھائے ادارے تباہ کردیے آج سندھ کی عوام ان سے بدلہ لینے کے لیے اٹھ کھڑی ہوئی ہے اور اب سندھ میں پیپلزپارٹی کا وجود ختم ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے جب ذوالفقار علی بھٹو نے اس پارٹی کی بنیاد رکھی تھی تو انہوں نے یہ نہیں سوچا ہوگا کے آگے چل کر اس پارٹی کا سربراہ ایک چور ڈاکو بنے گا جو اس ملک کی عوام کو لوٹ کر باہر کے ملک میں اپنی جائیدادیں بنائے گا آصف زرداری کی کرپشن پر کتابیں لکھی جائیں تو ایک بڑا مواد موجود ہے اسی طرح اب سندھ میں فریال ٹالپر لوگوں سے بجیٹ اور ترقیاتی کاموں میں حصہ لیتی نظر آرہی ہے لاڑکانہ کے 90ارب کھا گئے کسی کو کچھ پتہ بھی نہیں چلا اس کو دکھانے کے لیے ایک بغیر ٹینڈر کے پل بنادیا گیا ہے ، آصف زرداری اور فریال ٹالپر کا پیٹ پئسوں سے نہیں بھرنہ مگر اب ان کے پاؤں سے زمین کھسکتی ہوئی نظر آرہی ہے اور الیکشن میں انہیں ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ سیاست کا نام تک نہیں لیں گے پیپلزپارٹی سندھ گورنمنٹ کا بجیٹ اپنے جلسے جلوسوں پر لگا رہا ہے سکھر میں پیپلزپارٹی نے جلسہ نہیں پر ولیمے کی تقریب رکھی سرکاری ملازمین کے جلسے ناکام ہوتے جارہے ہیں کیوں کہ عوام اب ان لٹیروں کو پہچان چکی ہے ۔ اب سندھ میں صرف ایک ہی نعرہ ہے اور وہ نعرہ صرف عمران خان کا نعرہ ہے ۔