عمرہ زائرین کو سہولیات پہنچانے کے لیے سرگرم ہیں ،سعودی سفارتخانہ

عمرہ زائرین کو سہولیات پہنچانے کے لیے سرگرم ہیں ،سعودی سفارتخانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سعودیہ ایمبسی اسلام آباد اس امر کی یقین دہانی کراتی ہے کہ حکومت خادم حرمین شریفین حجاج کرام اور عمر زائرین کو ہر طرح کا آرام و سکون پہنچانے کے تمام وسائل بروئے کار لانے اور ہر طرح کی سہولیات اور بہترین بہم پہنچانے کے اہتمام اور تک ورد میں ہمہ تن مصروف ہے۔اس طرح سفارتخانہ کا عملہ بھی اللہ رب العزت کے مہمانوں کی ہر طرح سے خدمت کرنے میں تمام کو ششیں صفر کئے ہوئے ہے۔بیشتر ازاں عمرہ زائرین کے لیے شناختی خصوصیات یعنی بائیو میٹرک سسٹم کارروائی کی شرط کو ایک ماہ کی مدت کے لیے موخر کردیا گیا تھا۔عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں سے بائیو میٹرک کارروائی اپنے مقرر وقت پیر 4دسمبرسے بحال کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ 45سال سے زائد عمر افراد کو ایک معینہ مدت کے لیے بائیو میٹرک کارروائی سے مستثنیٰ کیا جاتا ہے جبکہ 12سے کم عمر بچوں کو پہلے ہی سے مستنی حاصل ہے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر