پرنس کریم آغا خان 7دسمبرکوپاکستان آئیں گے

پرنس کریم آغا خان 7دسمبرکوپاکستان آئیں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 7دسمبر کو 13روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے،وہ اپنے دورے کے دوران اہم شخصیات سے بھی ملیں گے۔پرنس کریم آغا خان وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی دعوت پر اسلام آباد پہنچیں گے،وہ19دسمبر کو واپس فرانس روانہ ہو جائیں گے۔پاکستان میں قیام کے دوران وہ کراچی میں آغا خان ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کرینگے جہاں طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کرینگے۔وہ 10دسمبر کو گلگت بلتستان، 9دسمبر کو چترال،12 سے 14دسمبر کو اسلام آباد میں اپنے پیروکاروں سے ملاقاتیں کرینگے،جبکہ 15سے 19دسمبر تک کراچی میں قیام کریں گے۔پرنس کریم آغا خان اسلام آباد اور کراچی میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کرینگے

مزید : کراچی صفحہ آخر